30 جولائی، 2022، 6:11 PM

احادیث و روایات کی تعلیمات؛

ماہ محرم الحرام کی پہلی رات کے کیا اعمال ہیں؟

ماہ محرم الحرام کی پہلی رات کے کیا اعمال ہیں؟

یہ مہینہ، اہل بیت علیہم السلام اور ان کے شیعوں کے حزن کا مہینہ ہے اور اس مہینے میں کچھ مخصوص اعمال وارد ہوئے ہیں۔

مہر خبر رساں ایجنسی: ماہ محرم الحرام پہنچ گیا۔ یہ مہینہ حضرت سید الشہداء کی تحریک اور کربلا کے جاودانی معرکے کی یاد دلاتا ہے۔ 

یہ مہینہ، اہل بیت علیہم السلام اور ان کے شیعوں کے حزن کا مہینہ ہے۔ حضرت امام رضا علیہ السلام سے روایت ہے کہ جب محرم کا مہینہ آتا تھا تو آپ فرماتے تھے میرے والد گرامی کسی کو مسکراہٹ کے ساتھ نہیں دیکھتے تھے اور ان پر ہمیشہ حزن و اندوہ غالب رہتا تھا عاشور کے روز تک، اور جب عاشور کا دن آجاتا تو یہ دن ان کی مصیبت، حزن اور گریہ کا دن ہوتا تھا اور فرماتے تھے آج وہ دن ہے جب حسین علیہ السلام شہید ہوئے۔   

اس حوالے سے احادیث و روایات کی کتب میں ماہ محرم کی پہلی رات کے لئے کچھ مخصوص اعمال وارد ہوئے ہیں کہ جو یہ ہیں: 

۱. نماز: اس کی رات چند نمازیں ہیں جن میں سے ایک کی تفصیل یوں ہے:

دو رکعت نماز کہ جس کی ہر رکعت میں سورہ حمد کے بعد ١١ مرتبہ سورہ توحید پڑھی جائے۔

اس نماز کی فضیلت یوں بیان کی گئی ہے: 

یہ نماز پڑھنا اور اس دن کا روزہ رکھنا سلامتی کا باعث ہے اور جو کوئی اس عمل کو انجام دے گا گویا اس نے پورے سال نیک عمل جاری رکھا ہے۔ 
۲.  اس رات شب بیداری کرنا.
۳. دعا و مناجات کرنا۔

News ID 1911765

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha